انٹرویو میں کامیابی کا راز
جب کبھی بھی کسی طرح کے انٹرویو میں جانے کا اتفاق ہو ، پھر چاہے وہ ملازمت کے حوالے سے ہو، یونیورسٹی میں داخلے کے یا پھر کسی بھی طرح کا ویزا انٹرویو ہو۔ سب سے پہلے اللہ عزوجل پر اپنا توکل مظبوط رکھیں اُس کے بعد کمرہ انٹرویو میں داخل ہونے سے پہلے معہ تعوز اور تسمیہ آیت الکرسی ایک بار تلاوت کرلیں اور اپنے اُپر پھونک دیں۔ اس کے بعد کھیعص جو کہ حروف مقطعات میں سے ہے اس کو اس طرح پڑھیں کے جب زبان سے لفظ ’’کاف ‘‘ ادا کریں تو سیدھے ہاتھ کی چھوٹی اُنگلی جس کو چھنگلی بھی کہا جاتا ہے بند کرلیں، پھر جب ’’ھا‘‘ کو ادا کریں تو چھوٹی اُنگلی کے برابر والی اُنگلی بند کرلیں، پھر ’’یا‘‘ پر اُسکے برابر والی ، ’’عین‘‘ پر شہادت کی اُنگلی اور جب ’’ص‘‘ کہیں تو انگوٹھا اُنگلیوں کے اُپر بند کرکے مٹھی سی بنالیں۔ اب یہ مٹھی اُس وقت تک بند رکھیں جب تک آپ کمرہ انٹرویو میں داخل نہیں ہوتے۔ جیسے ہی کمرہ انٹرویو میں داخل ہوں اور مطعلقہ افسر ’’انٹرویوور‘‘ پر آپکی نظر پڑے تو جھٹ سے مٹھی کھول دیں اور اللہ عزوجل پر توکل کے ساتھ بھرپور اعتماد کے ساتھ انٹرویو دیں انشااللہ کامیابی حاصل ہوگی۔
The Secret To A Successful Interview
Whenever you’re going for any interview like for job, university admissions, visa approval or any other sort of interview always remember to have firm faith in Allah azzo wa jal and then recite Ayatul Kursi along with اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم and بسم اللہ الرحمن الرحیم when done blow on yourself. After that recite the کھیعص from the Muqatta’ats of Quran in a way that when you recite “kaaf” close your small finger of the right hand, when recite “haa” close the finger after it, when recite “yaa” close the middle finger, and when recite “aein” close the index finger and finally when recite “SUAAD” close the thumb above your closed fingers in a way that your right hand should form a fist. Now keep this fist in its shape as long as you’re not entering in to the interview room. As soon as you’re called and you enter into the interview room and sight the official interviewer (who would take your interview) simply open the fist and have strong faith in Allah azzo wa jal and give your interview with complete confidence as Insha Allah, Allah azzo wa jal will make you success.
Leave a Reply